• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم این آر او نہیں عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہی ہے، عبدالقادر پٹیل


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ قوم این آر او نہیں بلکہ عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید کی چیخیں بتارہی ہیں کہ پی ایم ہاؤس میں گڑبڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وزیراعظم خود شوگر مافیا کے ڈیڈی بنے ہوئے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا اقتدار چند دنوں کا مہمان ہے۔

تازہ ترین