• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے 12اموات، 716 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 مریض انتقال کرگئے، 716 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 775 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں6380 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 716نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 11.2 فیصد ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12مریضوں کے انتقال سے اموات کی مجموعی تعداد 3855 ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک2605251 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے اور 239186 کیسز سامنے رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 775 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 216920 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 90.6 فیصد ہے۔


مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت18411 مریض زیر علاج ہیں جن میں 17434 گھروں میں، 13 آئسولیشن سینٹرز میں اور 964 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ 877مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 89 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 716 نئے کیسز میں سے 630 کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین