• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نارمل کیوں نہیں؟ گھر پر کیوں نہیں رہتی؟ کاجول سے بیٹے کا سوال

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بولی وڈ اداکارہ کاجول کے دس سالہ بیٹے یوگہ نے ان سے سوال کیا کہ وہ دوسری ماؤں کی طرح کیوں نہیں ہیں۔ وہ کام پر کیوں جاتی ہیں؟بھارت کے پدر شاہی معاشرے میں کام کرنے والی ماؤں پر اکثر اپنے اہل خانہ کو نظرانداز کرنے کا الزام لگائے جاتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے خصوصی طور پر بات کرتے ہو اس کے متعلق اپنے کنبہ کی مثال دیتے ہوئے کاجول نے کہا کہ میرے بیٹے نے ایک بار مجھ سے پوچھا ʼ آپ نارمل کیوں نہیں ہو؟ تم کام پر کیوں جا رہی ہو؟ تم گھر پر کیوں نہیں رہتی اور میرے لیے کھانا کیوں نہیں بناتی ہو؟ اس کے جواب میں میں نے کہا تھا کہ جب آپ بڑے ہو جائیں گے اور آپ کسی سے شادی کر لیں گے اور وہ کام پر جائے گی تو آپ اس میں کوئی غلطی نہیں تلاش کریں گے۔ تمہارے لیے وہ معمول کی بات ہوگی۔ اور ہونی بھی چاہیے۔ اگر میں اپنے بیٹے کا ذہن تبدیل کرسکتی ہوں، تو میں سمجھوں گی کہ میں نے ایک ماں اور ایک فیمنسٹ عورت کی حیثیت سے بہت اچھا کام کیا۔ کاجول، رینوکا شہانے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ʼتری بھنگ میں تنوی اعظمی اور میتھلا پالکر کے ساتھ نظر آئی ہیں۔ فلم میں، تین نسلوں کے ذریعے حوصلہ مند ماں اور خاندانی تناؤ کو ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔فلم میں تنوی اعظمی کاجول کی حوصلہ مند مصنف ماں کا کردار ادا کررہی ہیں۔ حوصلہ مند والدہ اور معاشرتی رویہ پر تبصرہ کرتے ہوئے تنوی اعظمی کا کہنا ہے کہ لوگ ʼحوصلہ مند ماں پر اپنے گھر والوں کو فراموش کرکے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے چکر میں رہنے کا الزام لگاتے ہیں۔ مجھے یہ بات بہت غیر منصفانہ معلوم ہوئی ہے کہ وہ ایک عورت ہے اور صرف اسی لیے اسے خواب نہیں دیکھنا چاہیے۔

تازہ ترین