کوئٹہ(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے نیب سے مولانا فضل الرحمٰناور ان کے ساتھیوں کے اثاثہ جات کی جلد از جلد تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سینئرنائب صدر مولاناعبدالقادرلونی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰنکے اثاثے ظاہر ہوچکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰنکے تمام اثاثے چوری کے ہیں۔ ہماری جے یو آئی فضل الرحمٰنسے علیحدہ ہونے کی بنیادی وجہ مولانا فضل الرحمٰنکی کرپشن اور موروثی سیاست ہے۔ پیپلزپارٹی اور نواز شریف ملک میں لوٹ مار میں شریک رہے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام ف کے لوگوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ مولانا عبد القادر لونی نے مزید کہا کہ وفاق المدارس کو مولانا فضل الرحمن متنازع بنارہے ہیں، مولانا فضل الرحمن وفاق المدارس پر قبضے کی سازش کررہے ہیں اور اس کو سیاسی فوائد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہم ان کی اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ مولانا عبد القادر لونی نے کہا کہ ہماری مثبت پالیسی کے باعثجمعیت علماء اسلام دیگر صوبوں میں بھی مقبول ہورہی ہے اور لوگ اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔