• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ریڈیو کےکنٹریکٹ ملازمین کو میرٹ پر بحال کیاجائے،سینیٹ کمیٹی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے سرکاری ریڈیو سے نکالے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو میرٹ پر بحال کرنے اور خسارے کو دیگر ذرائع سے پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں سرکاری ریڈیو کے اخراجات کو کم کرنےسرکاری ریڈیو کی عمارتوں کو موثر استعمال میں لانے اور تمام ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی،اے پی پی اور دیگر اداروں کے ملازمین کو اعلان کردہ اعزازیہ فوری ادا کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں برطرف ملازمین کے وفد نے بھی شرکت کی۔ پاکستان میں پابندی کے باوجود انڈین سپورٹس چینل کی نشریات چلانے پرچیئرمین پیمرا نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو سیکورٹی کلیئرنس کیلئے تین مرتبہ لکھا ہے مگرجواب نہیں آیا ،چینل کی کمپنی لندن بیسڈ ہے۔ قائمہ کمیٹی نے 5 فروری تک وزارتِ داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین