• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس ملک سے غداری سے مترادف ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیا ست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس ملک سے غداری سے مترادف ہے ، الیکشن کمیشن کو کسی دبائو کے بغیر جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ دینا ہوگا،فارن فنڈنگ افسوسناک عمل کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی کے لئے بھی خطر ناک ہے،اب وقت آگیا ہے کہ دوسرے ملکوں کے فنڈ پر ملک میں سیاست کرنے والوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے ،اس کیس سے ملک کے اکثر سیاست دانوں کا کردار مشکوک نظر آرہا ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی سیاست کو کرپشن اوربد عنوانی سے پاک کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر بھاری ذمے داری آگئی ہے اور اسے بلا خوف و خطر فیصلہ دینا ہوگا،جس جماعت کے خلاف کیس ثابت ہوجائے اسے کالعدم قرار دیا جائے اور اس کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تازہ ترین