• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے 19سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کوگرفتار کرکے30لٹر شراب اور آہنی مکا برآمد کرلیا۔ پولیس نے مختلف واقعات میں 4ملزموں سے چار پستول برآمد کر لئے۔700پتنگیں برآمد کرکے 3پتنگ فروشوں کو بھی دھرلیا گیا۔ گوجر خان، صدر بیرونی اور روات پولیس نے 3منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے ہیروئن اورچرس برآمد کرلی۔ گولڑہ پولیس نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گھروں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کر نے والے گل زمان گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔چھ رکنی گینگ کے قبضے سے ما ل مسروقہ ما لیتی 20لاکھ روپے اور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ۔
تازہ ترین