• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف آہنی دیوار ہے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی فول پروف بنانے میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کردار بڑا اہم ہے۔ جمعرات کو کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف آہنی دیوار ہے ۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے اب تک سماج دشمن عناصر کے خلاف کی گئی کاروائیوں و دیگر امور پر بریف کیا۔ آئی جی نے افسران و جو انو ں کی ویلفیئر اور طبی سہو لتو ں کے لیے قائم کی گئی ڈسپنسری اور ریکریشن روم کا جائزہ لیا سی ٹی ڈی کمپلیکس میں پودا لگایا۔
تازہ ترین