• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشہ آور مشروب پلا کر شہری کے تیس ہزار لیکر ملزمان فرار، مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہری کو نشہ آور مشروب پلا کر جیب سے تیس ہزار لیکر فرار ہونے والی خواتین سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کو اللہ دتہ نے بتایا کہ گزشتہ روز ملزمان رانی مائی ، شہلا، گوگا پہلوان وغیرہ نے دھوکہ دہی سے دودھ میں بے ہوشی کی دوا ملاکر پلادی اور بے ہوشی کی حالت میں ملزمان نے میری جیب سے نقدی تیس ہزار نکال لیے اور بےہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خؒاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین