• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کی والدہ میں کینسر کی تشخیص

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ لبلبے کے کینسر کا شکار ہوگئیں۔

اس ضمن میں باکسر عامر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باکسر عامر خان کی والدہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بےحد خوش ہیں۔

باکسر عامر خان نے والدہ اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو ایک اہم اطلاع سے آگاہ کیا۔

عامر خان نے کہا کہ ’میری والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔‘

باکسر عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ ’اُن والدہ خود کو بہتر اور مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم میری والدہ کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

باکسر عامر خان کی اس پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اُن کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔

تازہ ترین