پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے گھر بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے بیٹے کا نام محمد زاویار خان رکھا ہے۔
عامر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤئٹ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میرا خوبصورت بیٹا محمد زاویار خان 22 فروری کو پیدا ہوا۔
انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو گود میں لئے ہوئے ہیں۔
عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے گھر یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ عامر خان اور فریال مخدوم کی دو بیٹیاں ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی۔