• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد دوحہ میں سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا جائیگا، سعودی وزیرخارجہ

ریاض (شاہد نعیم)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اعلان کیا ہے کہ قطری دارالحکومت دوحہ میں آئندہ چند روز میں مملکت کا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔انھوں نے جمعرات کو عرب میڈیا سے گفتگو میں دوحہ میں سعودی سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’چاروں ممالک کا قطر کے ساتھ مصالحت کے لیے سمجھوتا طے پاچکا ہے۔‘‘وہ قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے والے چاروں ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر کا حوالہ دے رہے تھے۔سعودی عرب اور قطر کی قومی فضائی کمپنیوں نے ساڑھے تین سال کے بعد 11 جنوری کواپنے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا اور دونوں فضائی کمپنیوں نے اسی روز دوحہ اور الریاض کے درمیان پروازیں شروع کردی تھیں۔

تازہ ترین