لاہور ( آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ نے دائر کردہ مفاد عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چینی کی قیمت میں تعین کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، عدالت عالیہ نے کمیٹی سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے، گزشتہ روز سماعت کے دوران کین کمشنر پنجاب رمضان وٹو عدالت میں موجود تھے جبکہ سیکرٹری انڈسٹری کا عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت عالیہ نے سیکرٹری انڈسٹری پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے کمیٹی کو حکم دیا کہ وہ چینی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار واضح کرنے کے لئے وفاق اور صوبائی حکومت سے مشاورت کرے ۔