• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کی پیشی، رانا ثنا شیر کی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت پہنچے

لاہور (نیوز ایجنسی) لاہور کی احتساب عدالت میں گرفتار مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ﷲ شیرکی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت پہنچے، کپڑوں کا رنگ بھی فیس ماسک کے رنگوں کے ساتھ میچ کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روزلاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ﷲ بھی عدالت پہنچے تو انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ایک ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

تازہ ترین