مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ناکام ہے تو وزیراعظم عمران خان روزانہ ترجمانوں کے اجلاس کیوں بلاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیا ہے، عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں ایکڑ زمین، 3سو کنال کے محل والا کہتا ہے 2 لاکھ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سب سے بڑے ٹیکس چور وزیراعظم بننے کا کریڈٹ بھی لے لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیازی صاحب فکر نہ کریں آپ سے ایک ایک چوری اور ڈاکے کا حساب لیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر سے براڈ شیٹ کمیشن کا حساب بھی لیا جائے گا۔
وعاضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 11جماعتوں نے جتنے لوگ اکٹھےکیے اس سے کہیں زیادہ لوگ سہولت بازاروں میں ہوتے ہیں، پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے۔