• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت قوانین میں ترمیم، اسرائیل سے دوستی سوچ بھی نہیں سکتے، شیخ رشید

لاہور (نیوزرپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ختم نبوت قوانین میں ترمیم اوراسرائیل سے دوستی بارے سوچ بھی نہیں سکتے، نیب میں اربوں روپےجمع کراکرسپریم کورٹ کے ذریعے واپس لینے والے بے نقاب ہو رہے ہیں، براڈشیٹ سے مزید جائیدادیں سامنے آرہی ہیں‘ براڈشیٹ کے معاملے پراپوزیشن کو جسٹس (ر) عظمت قبول نہیں توکیا انہیں جسٹس(ر) افتخارچودھری قبول ہے‘ ایک ماہ کے اندر بہت کچھ کھل کر سامنے آجائے گا ، اچھی بات ہے کہ اپوزیشن نے استعفے ملتوی کر کے ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، پنجاب میں ہماری سیٹیں کم ہونے کے بجائے بڑھیں گی‘پی ڈی ایم کوالیکشن کمیشن کے باہر فری ہینڈ دیا ، اب بھی انہیں پر امن جلوس کی اجازت ہوگی، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وز یر داخلہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت نہ تو اسرائیل کو تسلیم کرنے ۚکا کوئی ایجنڈہ رکھتی ہے اور نہ ختم نبوت قوانین میں کوئی ترمیم کی جارہی ہے‘اس ملک میں کسی کی جرات ہے کہ وہ ان چیزوں کے خلاف جاسکے‘کشمیر کی آزادی کے لئے جس انداز سے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں دو ٹوک الفاظ میں اپنا موقف پیش کیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ان لوگوں نے قائداعظم کے خلاف ایسی ایسی باتیں کی ہے جن کو میں اپنے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ‘ختم نبوت کیس کے خلاف (ن) لیگ اور فضل الرحمن دونوں نے ووٹ دیے‘کشمیر کی آزادی کے لئے میرا کردار ایک مثالی کردارہے، شیخ رشید نے کہا (ن) لیگ نے ہمیشہ معزز عدلیہ‘فوج اور ادارے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ، بلاول بھٹو زرداری نے جلسے جلوس نہ کرنے کا اعلان کر کے بالغ پن کا ثبوت دیا ہے ‘عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے وہ جب چاہے اس کو استعمال کر سکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کا کیس بہت سنجیدہ ہے ۔

تازہ ترین