کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سینیٹ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی ایف ایف سے معاہدے کا کسی کو علم نہیں، ملک میں آئی ایم ایف کا ایجنڈا چلنے نہیں دیا جائیگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے عمل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اداروں کی نجکاری کا عمل ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہے۔حکومت نے اپنے سہولت کاروں کو کنسٹرکشن کے شعبے میں این آر او دیا ہے۔ عمران خان ملک کی بجائے اپنے اے ٹی ایمز کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔حکومت کے اس اقدام کیخلاف ہر حد تک جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں مختلف مزدور تنظیموں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔