• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ

کوئٹہ(این این آئی)گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک سمندری طوفان بن رہا ہے، سمندری طوفان کے باعث بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کل تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔مراسلے میں گوادر اور پسنی میں ماہی گیروں کو کل تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین