• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 6 روزہ بندش کے بعد آج صبح 8بجے کھول دیئے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گیس بحران کی وجہ سے صوبے بھر میں آج صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے کھلولے گئے ہیں اور یہ پیر کی صبح 8 بجے سے جمعہ صبح 8 بجے تک کے لیے دوبارہ بند کر دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باعث بڑی تعداد میں اس کاروبار سے منسلک افراد کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما فیاض پراچہ کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر خود ایل این جی درآمد کرے گا اور اس کا بزنس بلاتعطل جاری رہے گا۔

تازہ ترین