وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت بھی ہیلتھ کارڈ جاری کرے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِمواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کا آغاز خیبر پختون خوا سے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی 100 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت میسر ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کے افسران اور جوانوں کے لیے میڈیکل پالیسی کا اعلان بڑا اقدام ہے۔
مراد سعیدکا مزید کہنا ہے کہ اس سال پورے پنجاب کو ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا ہم صرف سڑکوں پر پیسے نہیں لگا رہے۔
وفاقی وزیرِمواصلات کا تقریب سے خطاب کے دوران یہ بھی کہنا تھا کہ اگر تھانے بکنے لگے تو عوام کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟