• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن بند گلی میں جا رہے ہیں: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن بند گلی میں جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی اپنے مسئلے حل کرنے کی ماہر ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن صاحب مدرسے کے طلبہ کو پڑھنے دیں، انہیں استعمال نہ کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے پاناما تھا اب پاناما ٹو آ گیا ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ اپوزیشن ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، استعفے نہیں دے گی۔

وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول کہتے ہیں کہ تحریکِ عدم اعتماد لائیں گے، آپ عدم اعتماد ایک مرتبہ نہیں، سو مرتبہ لائیں، اسی اسمبلی میں فضل الرحمٰن کا بیٹا بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن ایک مرتبہ پھر بتا رہا ہوں آپ کے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا، یہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تاریخ بتائے، پی ڈی ایم کو آخری پیغام ہے۔


شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ لانگ مارچ پر نظرِ ثانی کرے، آپ کا پردہ رہ جائے گا، آپ کو کچھ نہیں ملے گا، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خان کے حق میں بھی نعرے لگیں گے، فضل الرحمٰن صاحب آئیں، اسرائیل کے خلاف اکٹھا جلسہ کریں۔

تازہ ترین