• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی کابینہ کی تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کابینہ نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کی حکومت نے تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ 

دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال اگست میں تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تعلقات استوار ہوئے تھے۔ اس معاہدے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

معاہدے پر دستخط کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی طرف سے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’اس تاریخی سفارتی بریک تھرو سے مشرقِ وسطیٰ میں امن کو فروغ ملے گا۔‘

اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے کئی اور معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔


سفارتی تعلقات معمول پر آنے کے ایک مہینے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں امارات کی پہلی پرواز تل ابیب پہنچی تھی۔

واپسی پر اتحاد ایئرویز کی پرواز میں اسرائیلی سیاحت کے ماہرین سوار ہوئے تھے جنہوں نے دو دن متحدہ عرب امارات میں گزارے تھے۔

تازہ ترین