• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے براڈشیٹ سے اربوں کے معاہدے کی تفصیلات سامنے آنا چاہیں، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے براڈشیٹ کمپنی سے اربوں روپے کے معاہدے کی تفصیلات سامنے آنا  چاہیں۔

اپنے ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ نیب نے براڈشیٹ کمپنی کے ساتھ کن شرائط پر معاہدے کیا۔

انھوں نے کہا کہ براڈشیٹ اسکینڈل سے کس نے فائدہ حاصل کیا حقائق سامنے آنے چاہیں۔


سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب پہلے چیئرمین نیب اور اپنے افسران کا احتساب کرے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سیاست دانوں، کاروباری افراد اور عام شہریوں کا نیب کے ہاتھوں میڈیا ٹرائل بند ہوناچاہیے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ نیب احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ، جعلی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے میں ناکام رہا ہے۔

تازہ ترین