اسلام آباد(آئی این پی)احتساب عدالت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 4 فروری کو طلب کرلیا۔جعلی اکاؤنٹس کیسز، پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجازہارون، ندیم مانڈوی والا، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی کے ملزم طارق کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے 14کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹس سے وصول کیے۔