• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سڑکوں اور گلیوں میں پانی برف بن گیا


بلوچستان میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ کی گلیوں، سڑکوں پر پڑا پانی برف بن گیا۔

سرد موسم گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

سرد ہوائیں چلنے سے کراچی میں سرد ی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ملک بھر میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 12، لیہہ، زیارت منفی11، استور منفی 10 رہا۔

ادھر کوئٹہ میں منفی 9، اسکردو منفی7، ہنزہ منفی 6، پارا چنار منفی 5 ڈگری تک پہنچ گیا۔

تازہ ترین