• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں مزیدار لاہوری کھانے ملنے لگے


وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مزے دار لاہوری کھانے ملنے لگے۔

اسلام آباد میں لاہوری کھابے؟ جی ہاں اسلام آباد کے شہریوں کوسردیوں کی نرم دھوپ میں مزیدار لاہوری کھانے مل گئے۔

انہیں مزیدار بونگ پائے، چنے، قلچے اور نان جو لاہور کی پہنچان ہے، وہ کھانے کے لیے لاہور جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سب اب اسلام آباد میں دستیاب ہیں۔


لاہوری کھانوں کے دلدادہ اس ذائقے اور لذت کو پانے کے لیے صبح سویرے یہاں پہنچ جاتے ہیں۔

کھانوں کے شوقین افراد فیملی کے ساتھ یہاں لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کھانا مجبوری کے ساتھ شوق بھی ہے، بشرط یہ کہ گرما گرم اور لذید ہو، رہی قیمت تو شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔

تازہ ترین