• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 34 سالہ اسپنر نعمان علی نے اپنی کرکٹ ٹیپ بال سے شروع کی۔ وہ کراچی میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے کے لئے مضبوط ترین امیدوار ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ہی کرکٹ کا جنون تھا، کرکٹ ہی میری زندگی ہے۔ دیوار پھلانگ کر حیدرآباد میں فرسٹ کلاس میچ دیکھنے گیا تھا۔اپنے ماموں رضوان احمد کو دیکھ کر کرکٹ کا اور شوق پیدا ہوا۔ دو تین سال سے ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی رہی جس کا صلہ ملا۔پاکستان ٹیم کے کیمپ میں آکر بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

تازہ ترین