لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (پیر) دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے سپیکر نے قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اپنے چیمبر میں بیٹھک کریں گی جس میں ایوان کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈ اجاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس محکمہ آبپاشی سے متعلق سوالات پوچھیں جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی آرڈیننس اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور( ترمیمی) آرڈیننس ایوان میں پیش کیا جائے گا ۔مسلم لیگ ن کھوکھر پیلس کے خلاف آپریشن کا معاملہ ایوان میں اٹھائے گی اور اپوزیشن احتجاج کرے گی۔