سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے دولہا محمود چوہدری کراچی پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق شادی کے انتظامات کے حوالے سے بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری گزشتہ روز فلائٹ ای کے 600 سے کراچی پہنچے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات 27 جنوری کو شروع ہوں گی، ان کا محمود چوہدری سے نکاح 29 جنوری کو اور ولیمہ 30 جنوری کو ہو گا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹو خاندان کے سیاسی اختلافات بختاور بھٹو کی شادی پر بھی حل نہیں ہو سکے، ذوالفقار بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو اور اہلِ خانہ کو شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تفصیلات بلاول ہاؤس کی طرف سے جاری نہیں کی گئی ہیں، یہ پروگرام پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے ملا ہے۔