• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختار بھٹو کو اپنی اور محمود چوہدری کی پینٹنگ بھاگئی

سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اُس پاکستان آرٹسٹ کے کام کو سراہا دیا جس نے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی پینٹنگ بنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

بختاور بھٹو نے اپنی اسٹوری میں وہ ویڈیو شیئر کی جس میں عکراش جمیل نامی آرٹسٹ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی پینٹنگ بنا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پینٹنگ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب کی تصویر کو دیکھ کر بنائی گئی ہے۔

بختاور بھٹو نے آرٹسٹ عکراش جمیل کے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسٹوری میں دل والا ایموجی بنایا۔

اُن کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری میں آرٹسٹ کی ویڈیو شیئر کرنے پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہیں آرٹسٹ کا کام بہت پسند آیا ہے۔

دوسری جانب جانب سے عکراش جمیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پینٹنگ تیار کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ آپ سب کو یہ پینٹنگ ضرور پسند آئے گی۔‘


اس کے علاوہ آرٹسٹ نے پینٹنگ مکمل ہونے کے بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آخر کار میں نے خوبصورت جوڑے کی پینٹنگ تیار کرلی۔‘


دوسری جانب ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات 27 جنوری کو شروع ہوں گی، ان کا محمود چوہدری سے نکاح 29 جنوری کو اور ولیمہ 30 جنوری کو ہو گا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی گزشتہ سال بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی۔

منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے تھے جبکہ اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی تھی۔

تقریب میں شریک محمود چوہدری کے اہلِ خانہ کا وفد 12 سے 15 افراد پر مشتمل تھا۔

تازہ ترین