• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل خاور خان نے مصطفیٰ عباسی کی خوبصورت تصویر شیئر کر دی

پاکستان کی سابق خوبرو اداکارہ، معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے اپنے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

نیمل خاور خان اکثر اوقات اپنے شہور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ نئی اور خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

نیمل خاور خان نے حال ہی میں اپنے ننھے سے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی دو ماہ پرانی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس پر خوب لائیکس اور تعریفی، دعائیہ کمنٹس آ رہے ہیں۔

نیمل خاور خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر جہاں حمزہ عباسی اور نیمل کے مداح مصطفیٰ عباسی کی خوب تعریفیں کر رے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری بھی مصطفیٰ سے خوب پیار جتاتی نظر آ رہی ہے۔

نیمل خاور خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر مصطفیٰ عباسی کی تعریف کرتے ہوئے معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ ماشاء اللّٰہ، میری گڈا، وہ مصطفیٰ عباسی کو اُٹھانا چاہتی ہیں۔‘


ایک اور کمنٹ کرتے ہوئے نمرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ وہ مصطفیٰ عباسی کو کھا جانا چاہتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019ء کے اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین