آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ عباسی، نیمل خاور رشتہ ازدواج میں منسلک

حمزہ عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے


معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

اداکاری اور اینکر کےشعبے میں مقبول حمزہ عباسی نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے ،نکاح کی تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر زیر گردش رہیں۔

حمزہ عباسی نے ادکارہ نیمل خان سے شادی کا اعلان چند روزہ قبل کیا تھا ،وہ آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

انڈسٹری سے وابستہ دونوں فنکاروں نے شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے  منائی ،جس میں حمزہ اور نیمل کی فیملیز کے ساتھ دوستوں نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق دونوں ہی اداکاروں نے اپنی شادی میں مہندی اور ڈھولکی جیسی فرسودہ رسومات منانے سے انکار کیا تھا ،اس لیے نکاح کی تقریب ہی سادہ اور پرتکلف رہی۔

جوڑے نے شادی کا سادہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا ،حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی تقریب ولیمہ کل منعقد کی جائے گی ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید