• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، نواز شریف کا پیغام لائی ہیں، پرویز رشید

مسلم لیگ نون کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں، پرویز رشید نے بتایا کہ مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام لے کر آئی ہیں۔

ر ہنما مسلم لیگ نون سینیٹر پرویز رشید نے مریم نواز کی آمد سے قبل پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکر کا رویہ درست نہیں، وہ اپنے لیڈر عمران خان کو سمجھائیں کہ وہ حقائق کی دنیا میں واپس آئیں۔

پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان جھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں، براڈ شیٹ میں پول کھل گیا ہے، اربوں روپے پاکستانی قوم کے باہر چلے گئے، لوٹ لیے گئے، جس کام کے لیے براڈ شیٹ کو ہائرکیا گیا تھا اس میں براڈ شیٹ اور نیب ناکام ہوئے۔

نون لیگ کے رہنما نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کو سیاستدانوں نے نہیں لوٹا ہے۔

سینیٹر پرویز رشید کاکہنا تھا کہ عمران خان کی حماقتوں کے نتیجے میں پاکستان کے اربوں روپے گنوا دیے گئے۔


تازہ ترین