• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی منتیں تفصیل سے بتادوں تو میڈیا حیران رہ جائے، مریم نواز


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت منتیں کرنے پر اتر آئی، تفصیل بتادوں تو میڈیا حیران رہ جائے۔

ن لیگی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز پی ٹی آئی حکومت، اپوزیشن اتحاد کی منتیں کررہی ہے لیکن اپوزیشن کوئی تعاون نہیں کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ حکومتی وفد کی اپوزیشن سے بات چیت کی تفصیل بتادی تو آپ لوگ حیران رہ جائیں گے۔


انہوں نے بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر کہا کہ بات پی ڈی ایم اجلاس میں سامنے آئے گی تو دیکھیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہاکہ حکومت اپوزیشن کے بجائے اپنے ارکان اسمبلی کی فکر کرے، آنے والا وقت ہمارا ہے، پورا پاکستان ہماری پارٹی کا ٹکٹ لے گا۔

اُن کا کہنا تھاکہ وقت آنے پر اپوزیشن اتحاد استعفے بھی دے گا اور لانگ مارچ بھی کرے گا۔

تازہ ترین