وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر تبصرہ کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں شہزاد اکبر نے کہا کہ پتا چلا ہے کہ بہت سے ملزم اور مجرم بھی پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں آئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملزم اور مجرم سینیٹ اور قومی اسمبلی کےا جلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس آئے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے اپنی آمد کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں آنے کا مقصد ان مجرموں کی کارستانی بیان کرنا ہے۔