متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان دورہ روس پر ماسکو پہنچ گئے۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کا ماسکو میں خیر مقدم کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بعدازاں روسی صدر پیوٹن اور اماراتی ہم منصب شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے حوالے سے روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ علاقائی سیکیورٹی سمیت دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔