• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اولمپیئن اصلاح الدین کی چھینی گئی گاڑی لاڑکانہ سے برآمد

سابق اولمپیئن اصلاح الدین کی کراچی سے چھینی گئی گاڑی لاڑکانہ سے برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل عارف اسلم راؤ کے مطابق اے وی ایل سی اور سی آئی اے کراچی نے لاڑکانہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔

انھوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں ہاکی کے سابق اولمپیئن اصلاح الدین سے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی گئی۔


ان کا کہنا تھا کہ ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ 12 جنوری کو اصلاح الدین کی کار 3 مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے چھینی اور فرار ہوگئے تھے۔ 

تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد گاڑی اصلاح الدین کے حوالے کردی گئی ہے۔

تازہ ترین