لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی۔طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں حلقے کے عوامی مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اظہر عباس چانڈیا کو حلقے کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔