سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے خیبر پختوانخوا کو ٹرانسمیشن لائسنس دینے کی مخالفت کی ہے۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں رضاربانی کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی بھی صوبےکو ٹرانسمیشن لائسنس دینے کی مخالفت کررہا ہے، وفاقی ایجنسیوں کی صوبے کو ٹرانسمیشن لائسنس کی مخالفت آئین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق 10 ڈسکوز کی بھی نجکاری کر رہا ہے، مشترکہ مفادات کونسل سے اس کی اجازت نہیں لی گئی ہے۔