• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 9 کروڑ 87 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار 103 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 16 ہزار 438 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 943 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 192 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 9 لاکھ 36 ہزار 750 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 24 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار 42 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 43 ہزار 146 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 322 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 22 ہزار 719 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 221 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 40 ہزار 544 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 15 ہزار 299 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 87 لاکھ 55 ہزار 133 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 68 ہزار 412 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 77 ہزار 352 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 95 ہزار 981 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 35 لاکھ 83 ہزار 907 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 72 ہزار 647 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 30 لاکھ 11 ہزار 257 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 55 ہزار 441 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 26 لاکھ 3 ہزار 472 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 84 ہزار 674 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 24 لاکھ 41 ہزار 854 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 24 ہزار 789 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 18 ہزار 472 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 52 ہزار 20 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 25 ہزار 261 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 346 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 988 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 88 ہزار 911 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 927 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 737 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 247 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 403 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 76 لاکھ 2 ہزار 380 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 35 ہزار 63 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 283 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 84 ہزار 508 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین