• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں تو روکا جاتا ہے مراد سعید کو ٹوکا تک نہیں جارہا، اپوزیشن سینیٹرز کا احتجاج

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی سینیٹ اجلاس میں طویل تقریر پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اقلیتی رکن گیان چند نے کہا کہ ہمیں تقریر کےلیے وقت نہیں ملتا اور مراد سعید بہت دیر سے تقریر کررہے ہیں۔

سینیٹر گیان چند نے کہا ہے کہ مراد سعید کی طویل تقریر سن کر ہم بور ہوگئے ہیں، یہ فضول بول رہے ہیں، ہمیں بھاشن نہ دیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اپنی وزارت سے متعلق بیان دیں، مراد سعید وزیراعظم نہیں ہیں۔


اپوزیشن سینیٹر نے کہاکہ ہمیں تو لمبی تقریر کرنے پر روکا جاتا ہے، مراد سعید کو ٹوکا تک نہیں جارہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن سینیٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ممبران آپ بات سنیں وزیر بھارت سے متعلق بات کررہے ہیں۔

مراد سعید نے دوران گفتگو کہا کہ نریندر مودی کو سابق وزیراعظم نے اپنی نواسی کی شادی پر بلایا تھا، یہ جندل کو بلا چکے ہیں، انہیں کلبھوش جادیو کا نام لیتے ہوئے شرم آتی ہے۔

اپوزیشن کے احتجاج پر چیئرمین سینیٹ نے مراد سعید سے تقریر جلد ختم کرنے کی درخواست بھی کی۔

تازہ ترین