• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کا اچانک نواز شریف اور آصف زرداری سے رابطہ


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) میں کیا سیاسی کھچڑی پک رہی ہے؟ اچانک ہی حزب اختلاف کی جماعتوں کے بڑوں میں رابطے تیز ہوگئے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کرلیا۔

فضل الرحمٰن نے پہلے نوا زشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حکومت کے خلاف تحریک کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف سے گفتگو کے بعد پی ڈی ایم سربراہ نے آصف علی زرداری سے سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔


دوران گفتگو میں پی ڈی ایم جماعتوں کے بڑوں نے سینیٹ الیکشن سمیت حکومت مخالف تحریک کو موثر بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر زیادہ سے زیادہ سینیٹ نشستیں حاصل کرنے کی حکمت عملی پر تجویز پیش کی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ اپوزیشن اتحاد ایوان بالا کا انتخابی معرکہ مل کر لڑے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتی جاسکیں۔

پی ڈی ایم جماعتوں کے بڑوں میں ہونے والے مشاورت اور تجویز پر حتمی فیصلہ 4 فروری کو اپوزیشن اتحاد کے سربراہی اجلاس میں ہوگا۔

تازہ ترین