پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 249 سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
این اے 249 کراچی سے پی پی امیدوار ایڈووکیٹ قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس میں فریق بننے کےلیے درخواست جمع کرادی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر آبی وسائل کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔
درخواست گزار نے اپیل میں کہا کہ فیصل واوڈا نے عام انتخابات سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا بیان حلفی دیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت چھپائی اور جھوٹ بولا، وفاقی وزیر صادق اور امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 60،63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔