• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کیخلاف وزراء کے بیانات خوف و گھبراہٹ کی علامت، ن لیگ

مریم نواز کیخلاف وزراء کے بیانات خوف و گھبراہٹ کی علامت، ن لیگ


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازکیخلاف حکومتی وزراءکے بیانات کو خوف اور گھبراہٹ کی علامت قرار دیدیا ہے اورکہاہے حد تو یہ ہےکہ مریم نوازشریف کے خوف سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہی ملتوی کردیاگیا تاکہ حکومت کو سچائی نہ سننا پڑے۔ ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ مریم نواز کے بارے میں جواب کیلئے وقت مانگا گیا تو ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ہی ملتوی کردیاہماری توقع تھی کہ آج حکومتی وز راء تاریخ بتائینگے کہ عمران صاحب کب ایوان میں آکر سوالات کا جواب دینگے؟ آج تو حکومت نے براڈ شیٹ میں کمیشن کھاتے پکڑے جانے والے حکومتی چوروں کے نام بتانے تھے،400 ارب چینی ، 122 ارب کی ایل این جی، سوا 200 ارب کا عوام کا آٹا اور روٹی چوری کرنیوالے حکومتی مافیا کے نام بتانے تھے؟

تازہ ترین