• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے جوڑ توڑ شروع

ملتان (نثار اعوان) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ چیئرمین شپ کے حصول کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا.

 خبریں گردش کررہی ہیں کہ پیپلزپارٹی سینیٹ کی چیئرمین شپ جنوبی پنجاب کو دلوانا چاہتی ہے تاکہ یہاں اپنا سیاسی اثر و رسوخ بڑھایا جاسکے۔ 

اس سلسلہ میں مصدقہ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ پیپلزپارٹی سابق وزیراعظم اور پارٹی کے سینئر وائس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف سینیٹ کا ٹکٹ دینا چاہتی ہے بلکہ انہیں منتخب کرواکر چیئرمین سینیٹ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے۔

تازہ ترین