گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالی بڑی فیکٹریوں اور پرائیویٹ بنکوں کی عمارتوں کو آج سے سیل کرنے کی باقاعدہ مہم شروع کردی جائے گی ڈائریکٹر ایکسائز راؤ شکیل الرحمن نے ای ٹی ای ارشد مجید کی نگرانی میں دس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو پولیس کے ہمراہ نادہندہ فیکٹریوں اور بنکوں کو سیل کریں گی۔