• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں سیاحت میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ صدر علوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کی تعارفی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ساتھ میرا محبت کا رشتہ ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے بحیثیت سفیر کام کر رہا ہوں۔ حکومت گلگت بلتستان مثبت سمت پر گامزن ہے۔ بہت سے ایسے اقدامات ہوتے ہیں جن کے نتائج فوری طور پر نہیں بلکہ مستقبل قریب میں نظر آتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں سیاحت‘ معدنیات‘ توانائی اور زراعت کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان غریبوں کا درد رکھتے ہیں اسی لئے کورونا وائرس کے آغاز میں سب کے کہنے کے باوجود ملک میں لاک ڈائون نہیں کیا جو ایک بہترین حکمت عملی تھی۔ آج پوری دنیا پاکستان کی اس پالیسی کی تقلید کرتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کیا ہے‘ ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے۔ بلین ٹری سونامی منصوبے سے ملک میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے شروع کئے جانے والا ٹیلی میڈیسن کا منصوبہ انتہائی احسن اقدام ہے۔ گلگت بلتستان میں شرح خواندگی قابل تحسین ہے مستقبل میں تعلیم پر توجہ دینے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین