• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کورونا متاثرین کیلئے دستیاب وسائل کی تفصیل سامنے آگئی

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کےلیے دستیاب وسائل کی تفصیل سامنے آگئی۔

سیکریٹری صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 28 ہزار 254 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص 7 ہزار 270 بستروں میں سے 6 ہزار 389 خالی ہیں۔


سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے لیے مختص 2 ہزار 174 بستروں میں سے 1 ہزار 886 مریضوں کے لیے دستیاب ہیں۔

صوبے کے سرکاری اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں 4 ہزار 536 بستروں میں سے 4 ہزار 191 خالی ہیں۔

لاہور کے آئسولیشن وارڈز میں کورونا وائرس کے لیے مختص 1 ہزار 443 بستروں میں سے 1 ہزار 360 مریضوں کے لیے دستیاب ہیں۔

سیکریٹری صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 524 وینٹی لیٹرز میں سے 408 خالی ہیں۔

لاہور میں وبائی مرض کے متاثرین کے مختص 188 وینٹی لیٹرز میں 68 پر مریض ہیں جبکہ 120 مریضوں کےلیے دستیاب ہیں۔

تازہ ترین