کراچی (ٹی وی رپورٹ) نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے جسٹس عظمت سعید سے متعلق بیان سے متفق ہوں، براڈ شیٹ جیسے اہم معاملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے سربراہ پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اطمینان ضروری ہے، جسٹس عظمت سعید کو اعتراضات کے بعد خود ہی کمیشن کی سربراہی سے انکار کردینا چاہئے، مشرف دور میں عظمت سعید نیب کا حصہ تھے اس لیے بھی ہمیں تحفظات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔محمد زبیر نے کہا کہ ریکوڈک کیس میں افتخار چوہدری کے فیصلے سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی،جسٹس عظمت سعید کی کارکردگی کیس بائی کیس دیکھیں تو شدید اختلاف ہے۔