• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کا مختلف شاہراہوں کا دورہ، ٹریفک روانی بہتر بنانیکی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے بدھ کو ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کاباعث بننے والے عوامل، ان کے حل کیلئے ایکسپریس وے، فیصل ایونیو،کشمیر ہائی وے، مری روڈ، بھارہ کہو،سیونتھ ایونیو کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے فیض آباد پولیس چیک پوسٹوں اور دیگر ناکوں پر موجود ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ10دن کے اندر ٹریفک سیٹیزن لائزن کمیٹی کو دوبارہ فعال بنایا جائے جوٹریفک کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کریگی اور اس کی روانی کو متاثر کرنیوالے عوامل کو دور کیا جائیگا۔ ہمارا اولین فرض ہے کہ ٹریفک روانی کو بحال رکھنے کیلئے راہ میں حائل رکاوٹوں کودور کیا جائے۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹس ،ایچ آئی ڈی لائٹ، کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
تازہ ترین